حیدرآباد۔19۔اپریل(اعتماد نیوز)تلنگانہ کانگریس کے صدر پونالا لکشمیا نے
آج ریاستی الیشکن کمیشن کے چیف بھنور لعل کو ایک مکتوب روانہ کیا جس میں
انہوں نے تلنگانہ میں چند آزاد امیدواروں کی جانب سے کانگریس کے فلیکس
‘صدر کانگریس سونیا
گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی کے تصاویر کا غیر
قانونی استعمال کرنے والے امیدواروں کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ
کیا۔انہوں نے کہا کہ مزید چند حلقوں میں کانگریس کیجھنڈیوں کو بھی داتی
مفادات کے لئے یہ امیدوار استعمال کر رہے ہیں۔